محرم میں امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں چودھری شافع حسین

اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ‘امن کے دشمنوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے سیکیورٹی ادارے پوری طرح چوکس ہوکر  فرائض سر انجام دیں:صوبائی وزیر کا دورہ حافظ آباد‘اجلاس کی صدارت‘ماتمی جلوس کے روٹ کا معائنہ
حافظ آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری  شافع حسین حافظ آباد پہنچ گئے ‘ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری  شافع حسین نے ماتمی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا ‘مختلف امام بارگاہوں کادورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ‘شیعہ کمیونٹی کے رہنمائوں اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈر ز سے ملاقات کی کمشنر ،آرپی او،ضلعی انتظامی اور پولیس افسران اور مسلم لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ بھی صوبائی وزیر کے ساتھ تھیں۔صوبائی وزیر نے امن وامان کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کی‘کمشنر گوجرانولہ سید نوید حیدر شیرازی ،آر پی او طیب حفیظ چیمہ ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او حافظ آباد اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت ‘مسلم لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی بھی اجلاس میں شرکت ‘ضلعی انتظامی اور پولیس افسروں نے  سیکورٹی ودیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفننگ  دی‘اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا عشرہ محرم الحرام کے دوران امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،عشرہ محرم الحرام کے دوران امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب کابینہ کے اراکین فیلڈ میں متحرک  ہیں‘وزیر اعلیٰ پنجاب تمام سیکورٹی اور دیگر انتظامات کی خود مانیٹرنگ کر رہی ہیں ‘قیام امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں کا کلیدی کردار ہے ‘عشرہ محرم الحرام کے دوران امن کی فضا برقرار رکھنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے‘مجالس اورماتمی جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ‘عزاداروں کو مکمل تحفظ اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے‘انہوں نے کہااسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ‘امن کے دشمنوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ‘سیکیورٹی ادارے پوری طرح چوکس ہوکر اپنے فرائض سر انجام دیں ‘انہوں نے کہامحکمہ اوقاف کی زمینوں پر  قبضے ختم کراکے عوام کے فلاحی منصوبوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا ‘محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد اور مزارات کی تزئین و آرائش کیلئے حکومت نے فنڈز کی منظوری دے دی۔