اجتماعی کوششوں،جدت اور پائیدار ترقی کے ذریعے خطہ زیادہ خوشحال مستقبل حاصل کر سکتا ہے
اسلا م آباد (آئی این پی )وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے سینٹرل ایشین ڈیجیٹل کوریڈور کو بڑھانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ شدید موسمی حالات زندگیوں،انفرا سٹرکچراوراقتصادی ترقی کو متاثر کر سکتے ہیں،اجتماعی کوششوں،جدت اور پائیدار ترقی کے ذریعے خطہ زیادہ خوشحال مستقبل حاصل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیوسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون پروگرام کے تحت منعقدہ کیریک وزارتی کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔وفاقی نے کہا کہ یہ کا نفرنس کے اس سال کے موضوع گرین اینڈ ڈیجیٹل کیریک پاکستان کی گرین گروتھ،کم کاربن معیشت اور ڈیجیٹل ترقی کی قومی ترجیحات سے مکمل ہم آہنگ قراردیا،کیریک 2030 کے وسط مدتی جائزے کوعملی اقدامات میں تبدیل کرنے کا عزم کا اعادہ کیا