اسلام آباد(آئی این پی )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) نے رمضان المبارک کے موقع پر مستحق خواتین کیلئے مالی امداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی نے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا ۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سہ ماہی مالی امداد جو پہلے 13 ہزار 500 روپے تھی، اب بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے پیش نظر کم آمدنی والے گھرانوں کو اضافی سہارا فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔حکام کے مطابق اسی پیکیج کے تحت بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مستفید خاندانوں کو بچوں کی تعلیم اور غذائی ضروریات میں مدد ملے گی