بینظیر انکم کی بینفشریز میں سے ایک لاکھ 30 ہزار خواتین کے انگوٹھے کام نہیں کرتے، ان کو جنوری میں خصوصی کارڈ جاری کریں گے:حکام
اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے صارفین کے بینک اکائونٹس کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد بینیفشریز بینکوں کی برانچز سے بھی رقم لے سکیں گے۔ قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میر غلام علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق معاملے پر بحث کی گئی۔ بی آئی ایس پی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ بینظیر انکم کی بینفشریز میں سے ایک لاکھ 30 ہزار خواتین کے تھمب کام نہیں کرتے، ان خواتین کو جنوری میں خصوصی کارڈ جاری کریں گے۔بینفشریز کو رقم اکاونٹ میں دینے کے معاملے پر حکام نے کہا کہ تمام بینکوں کی ملک بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار برانچز ہیں مگر ان میں سے زیادہ تر برانچز شہروں میں ہیں جب کہ پروگرام کے زیادہ تر بینفشریز دیہاتوںاسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے صارفین کے بینک اکائونٹس کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد بینیفشریز بینکوں کی برانچز سے بھی رقم لے سکیں گے۔ قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میر غلام علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق معاملے پر بحث کی گئی۔ بی آئی ایس پی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ بینظیر انکم کی بینفشریز میں سے ایک لاکھ 30 ہزار خواتین کے تھمب کام نہیں کرتے، ان خواتین کو جنوری میں خصوصی کارڈ جاری کریں گے۔بینفشریز کو رقم اکاونٹ میں دینے کے معاملے پر حکام نے کہا کہ تمام بینکوں کی ملک بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار برانچز ہیں مگر ان میں سے زیادہ تر برانچز شہروں میں ہیں جب کہ پروگرام کے زیادہ تر بینفشریز دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے مشکلات ہونگی۔ انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے تجویز دی کہ پوائنٹ آف سیل ایجنٹس کے ذریعے رقم فراہمی جاری رکھی جائے۔ اس پر چیئرمین کمیٹی میر غلام علی نے کہا کہ جس چیز میں انسانی ٹچ آجائے وہاں گڑ بڑ ہوجاتی ہے، بے نظیر انکم کا سسٹم آٹو میشن پر ہونا چاہیے۔