نواز شریف اور مریم نواز آئندہ ہفتے لندن جائیں گے

لندن(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آئندہ ہفتے لندن کا نجی دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق  وہ  لندن میں چار سے پانچ روز قیام کریں گے، اس دوران میاں نواز شریف معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔لندن سے پاکستان واپسی پر وزیراعلی مریم نواز کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔