ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا، ہاکی کا تنازع حل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کی معاونت کریں گے‘کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائیگا
مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کو ٹکٹ، کٹس ‘ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم ‘زخمی کھلاڑیوں کا پی سی بی علاج کرائے گا:وزیرداخلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کیلئے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے پلئیرز نے ملاقات کی، انہوں نے کہا ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا، ہاکی کا تنازع حل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی معاونت کریں گے۔ہاکی کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر آگاہ کیا، جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی پلیئرز کا ہر طرح سے خیال کریں گے، ہاکی کے معاملات کو سلجھانے کے لیے پورا تعاون کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کیلئے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم دیا جبکہ زخمی ہاکی پلیئرز کے علاج معالجہ فوری طور پر پی سی بی کو خود کروانے کی ہدایت بھی کی۔ہاکی پلیئرز کے لیے کیمپ کل سے لگایا جائے گا، محسن نقوی نے ہاکی پلیئرز کے تربیتی کیمپ کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے پر اعلان کردہ 10۔ 10 لاکھ روپے کے چیک بھی کھلاڑیوں کو دیئے۔ہاکی پلئیرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔