قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادتی‘5600کے چیک تھما دیئے

 تربیتی کیمپ کا صرف ڈیلی الائونس دیا گیا‘ ہم ٹور کے ڈیلی الائونس کے ابھی تک منتظر ہیں:کپتان عماد بٹ

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ شرمناک سلوک، پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کو سرپرائز دیتے ہوے کپتان عماد شکیل بٹ سمیت کھلاڑیوں کو 5600روپے کا چیک تھما دیا۔ تفصیلات کیمطابق ایف آئی ایچ نیشز ہاکی کپ کا فائنل ہارنے والی قومی ہاکی ٹیم کے ممبران کیل?ے پی ایس بی نے  تربیتی کیمپ کی مد میں ڈیلی الائونس جاری کئے لیکن نیشز ہاکی کپ کے ڈیلی الاونس تاحال جاری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ دوسری جانب قومی کھلاڑی تذبذب کا شکار ہے  پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے دی جانیوالی اتنی بڑی رقم کہاں خرچ کریں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا   پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے صرف 5600روپے دینے پر سخت حیرانگی ہوئی ہے۔ پی ایس بی نے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا صرف ڈیلی الائونس دیا ہے اور ہم ٹور کے ڈیلی الاونس ابھی تک منتظر ہیں۔