ایشین ٹیم سکواش میں شاندار کارکردگی، کھلاڑیوں کیلئے 10لاکھ روپے انعام

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایشین ٹیم اسکواش میں شاندار کارکردگی، کھلاڑیوں کیلئے 10، 10 لاکھ روپے کی انعامی رقمایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 10، 10 لاکھ روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) رانا ثناء للّٰہ خان نے بدھ 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان کی گولڈ میڈل یافتہ مردوں کی اسکوائش ٹیم کے چاروں کھلاڑیوں نور زمان، محمد عاصم خان، ناصر اقبال اور اشہب عرفان کو 10، 10 لاکھ روپے دیے۔ تقریب میں سیکریٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاور حسین اور سیکریٹری جنرل پاکستان اسکوائش فیڈریشن ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) عامر نواز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر رانا ثناء  اللّٰہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی اس کامیابی کو عظیم قومی فخر کا باعث قرار دیا۔