مستحق 30 لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کے تحت 30 ارب روپے جاری کردیئے گئے
لاہور (آئی این پی) رمضان المبارک میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دیتے کا اعلان کردیا گیا، گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مستحق 30 لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کے تحت 30 ارب روپے جاری کردیئے۔پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کی سمری محکمہ خزانہ نے منظور کرلی ہے ، مستحق لوگوں کو گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے رمضان پیکج دیا جائے گا ، بینک آف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے زریعے گھر گھر تقسیم کرے گا۔دستاویز میں کہنا تھا پے آرڈر وصول کرنے کے بعد فی خاندان اپنے بینک میں جمع کرا کر پیسے وصول کرے گا ، فی خاندان بینک اکائونٹ نہ ہونے پر بینک آف پنجاب کے سپر ایجنٹ کے پاس جانا ہوگا۔دستاویز کے مطابق پے آرڈر کا کیش وصول کرنے کیلئے شناختی کارڈ ،بائیومیٹرک کرانا لازم ہوگا، لاہور رمضان پیکج پے آرڈر کی مدت 15اپریل 2025 تک ہے ۔