شہباز شریف کا آئندہ ماہ دورہ روس کا امکان

اسلام آباد (آن لائن)  وزیراعظم محمد شہباز شریف کے آئندہ ماہ روس کے دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے حوالے سے حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ اس دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔وزیراعظم کے دورے کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیل سے گفتگو کی جائے گی