پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین سروس آئندہ ماہ شروع ہوگی

پہلی مال بردار ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جو ایران ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی
 مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا ء روس، ترکمانستان اور قازقستان سے پاکستان لائی جائیں گی:حکام دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین چلانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، لاہور سے روس تک مال بردارٹرین  آئندہ ماہ چلائی جائے گی۔دفتر خارجہ حکام کے مطابق  پہلی مال بردار ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جو ایران ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی، مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے پاکستان پہنچیں گی۔حکام کے مطابق اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔