لندن کے بعد دوسرے ممالک میں بھی ون ونڈ وپاسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے‘آئندہ ماہ برطانیہ کے لئے فضائی سروس بحال ہونے کا امکان ہے:نائب وزیراعظم

 ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری جواب دینگے اسحاق ڈار
و زیراعظم کی قیادت میں  ملکی معیشت کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، ملک کو اس  وقت بدترین دہشتگردی کیساتھ  قدرتی آفا ت  کا بھی سامنا ہے،  کے پی کے میں   بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی  ہوئی ہے
وولت مشترکہ کے سیکرٹری  جنرل کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے‘ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا، پاکستان کا پانی روکا تو یہ رویہ جنگ تصور ہوگا:لندن میں پریس کانفرنس

لندن (آن لائن)    نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  وزیراعظم کی قیادت میں دن رات ملکی معیشت کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں ، ملک کو اس  وقت بدترین دہشتگردی کے ساتھ  قدرتی آفا ت  کا بھی سامنا ہے ۔ کے پی کے میں   بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی  ہوئی ہے ۔   بھارت سمیت تمام  ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن  خوشگوار تعلقات کے   خواہاں  ہیں تاہم ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی  کا  فوری اور  منہ توڑ جواب  دیا جائے گا ۔  میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا  برطانوی حکام  سے مختلف  اہم امور پر گفتگو  ہوئی  ہے ۔  موسمیاتی  تبدیلیوں کے   چیلنجز سے نمٹنے  پر بھی  بات ہوئی   انہوں نے کہا  برطانیہ ہمارا ہم تجارتی شراکت دار ہے ،برطانوی حکام سے ایران اور افغانستان کے متعلق امور پر بھی  تبادلہ خیال ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ  لندن میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کیلئے ون ونڈو سہولیات کا افتتاح کیا، دوسرے ممالک میں بھی ون ونڈ پاسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گے۔   آئندہ ماہ برطانیہ کے لئے فضائی سروس  بحال ہونے کی بھی توقع ہے ۔  انہوں نے کہا   دولت مشترکہ کے سیکرٹیری جنرل کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ رویہ جنگ تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا   کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے پہگام واقعے کے حقائق رکھے اور واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاہم بھارت نے   پیشکش  قبول کرنے کے بجائے   پاکستان پر چڑھائی کر  دی ۔  انہوں نے کہا معرکہ حق میں ہمیں تاریخی  فتح  نصیب ہوئی ۔  انہوں نے   اس موقف کو دہرایا کہ   بھارت  یکطرفہ سندھ طاس معائدہ   منسوخ نہیں کر سکتا ۔   پاکستان کا پانی  روکا گیا تو یہ جنگی اقدام تصور ہو گا ۔ بھارتی میڈیا نے بھی  تسلیم کیا ہے کہ  بھارت کا بیانیہ ناکام ہو چکا ۔  پاکستان  نے کسی دوسرے  ملک  سے جنگ بندی  کے لئے رابطہ نہیں کیا ۔   انہوں نے کہا  بھارت کا خطے کی طاقت ہونے کا غرور خاک میں مل چکا ۔  انہوں نے کہا    پاکستان  خطے  میں امن اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات  کا خواہاں ہے ۔  تاہم   ملکی خودمختاری
  کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور منہ توڑ جواب  دیں گے ۔   انہوں نے کہا    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اسی ہزار جانوں کی  قربانیاں دیں ۔  انہوں نے کہا  وزیر اعظم کی قیادت میں معاشی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔   حکومتی اقدامات کی  بدولت  مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایا ں کمی ہوئی  ہے ۔ انہوں نے کہا  ملک  کو اس وقت  بدترین دہشتگردی  کے ساتھ  ساتھ   قدرتی آفات کا بھی سامنا ہے ۔     مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہر ممکن مدد  کریں گے ۔