اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کا آئندہ ماہ روس کا دورہ متوقع ہے۔ شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایس سی او وزرائے اعظم کونسل کا اجلاس نومبر میں روس میں ہوگا، اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان حکومت شریک ہوں گے۔ وزیراعظم بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم خطے میں اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر موقف پیش کریں گے۔