مال گاڑی ڈی ریل، کراچی سے لاہور ریلوے ٹریک بند

مال گاڑی ڈی ریل، کراچی سے لاہور ریلوے ٹریک بند

کوٹ رادھا کشن کے قریب کراچی سے لاہور آنے والی مال گاڑی ڈی ریل ہوگئی، جس کے باعث اپ لائن مکمل طور پر بلاک ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ پیش آتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، اور ریلوے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاکہ ٹریک کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔حادثے کی وجہ سے کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی، جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کے کام میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈی ریلمنٹ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم ریلوے انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔