کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کا حادثہ، اپ ٹریک بند کردیا گیا

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کا حادثہ، اپ ٹریک بند کردیا گیا

کراچی: کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک کے مقام پر کوئلے سے بھری مال گاڑی حادثے کا شکار، تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

کراچی کے کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک کے مقام پر کوئلے سے بھر ی مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق، کراچی سے کوئلہ لے کر کول پروجیکٹ یوسف والا جانے والی مال گاڑی کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کا کئی فٹ حصہ شدید متاثر اور تباہ ہوگیا ہے۔حادثے کے بعد اپ ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت ڈاؤن ٹریک سے جاری ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق، متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل بھی اسی مقام پر یہی مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی۔