پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں کراچی میں طویل قیام کے دوران اپنے تجربات پر مزاحیہ انداز میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا، "کراچی میں رہنے کا، دو دن کا، ایک ہفتے کا مذاق ٹھیک ہے، لیکن تین مہینے کا مذاق ٹھیک نہیں ہے"۔صبا قمر نے شہر کے موسم اور آلودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہاں رہنے کے بعد ان کے بال جھڑ گئے ہیں اور چہرے کی جلد اتنی خراب ہو گئی ہے کہ کوئی پہچان بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب وہ گھر واپس جائیں گی تو گھر والے انہیں پہچاننے سے انکار کر دیں گے اور کہیں گے، "باجی، آپ کون ہیں؟"
ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ مداحوں نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کراچی کے موسم اور آلودگی کو جلد اور بالوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے ان کے الفاظ کو مبالغہ آرائی سمجھا۔صبا قمر کی صاف گوئی اور مزاحیہ انداز نے ایک بار پھر ان کے مداحوں کو متاثر کیا ہے، اور ان کے تجربات نے کراچی کے ماحولیاتی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔