ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر دمہ کی شکایت کے باعث لاہور ڈیفنس کے نیشنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
انہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بیماری کی تفصیلات
فیملی ذرائع کے مطابق صبا قمر کو دمہ کی تکلیف لاحق ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا۔اسپتال میں ان کا تفصیلی چیک اپ اور متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔
طبیعت بگڑنے کا پس منظر
دوران شوٹنگ لاہور میں صبا قمر کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی۔فوری طور پر انہیں نیشنل اسپتال، ڈیفنس منتقل کیا گیا جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں۔