پاکستانی اداکارہ صبا قمر شوٹنگ کے دوران طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل

پاکستانی اداکارہ صبا قمر شوٹنگ کے دوران طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

زرائع کے مطابق صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران اچانک بےچینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی، کیونکہ وہ کئی گھنٹوں سے بغیر آرام کیے مسلسل کام کر رہی تھیں۔ ان کی طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آئی سی یو میں داخل کرکے ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ صبا قمر کو اسپتال میں ڈاکٹروں نے ضروری نگہداشت میں رکھا، تاہم اب انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں۔صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسپتال کے عملے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور نرسز کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ اب صحتیاب ہیں اور مزید کام کے لیے تیار ہیں۔