لاہور کے علاقے داتا دربار میں ایک نجی ہسپتال سے 37 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفیہ ڈاکٹر ثناء کا تعلق میاں چنوں سے تھا اور وہ گائناکالوجسٹ تھیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکٹر ثناء نے ایم آر سی ڈی جی کا امتحان دیا تھا، جس میں ناکامی کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نجی ہسپتال سے ان کی لاش ملی، اور ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ مزید تفتیش کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔