مرحوم اے ایس آئی محمد خالد کی بیوہ کوبھی علاج کیلئے رقم جاری کردی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس آئی غلام شبیر عباس، کانسٹیبل منور حسین کو علاج معالجے کے لئے 5 لاکھ روپے فی کس، کانسٹیبل راشد فاروق، کانسٹیبل طارق محمود کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار روپے، سب انسپکٹر رئیس شہزاد، کانسٹیبل عبیداللہ کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ، سب انسپکٹر محمد عمران، سب انسپکٹر محمد اشرف، ریٹائرڈ اے ایس آئی مسعود خان، ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس ،ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد علی، اے ایس آئی امجد علی، مرحوم اے ایس آئی محمد خالد کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے دئیے گئے۔