لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہیڈ آفس کا دورہ کیا،چیئرپرسن سارہ احمد اور ڈی جی سی پی بی آفتاب احمد سے ملاقات کی، ملاقات میں ٹریفک پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے باہمی تعاون اور ملکر کام کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاھور کی میرا پیارا ٹیم بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کیا۔اس ٹیم کا کام چائلڈ پروٹیکشن کے عملے کے ساتھ ملکر کام کرنا ھوگا تاکہ لاوارث بچوں کو تحفظ اور مسکن فراہم کیا جا سکے۔سی ٹی او نے چائلڈ پروٹیکشن کی ٹیم کے ساتھ ادارے کا وزٹ کیا ،بچوں سے ملاقات کی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد نے سی ٹی او لاھور کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔