لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں بھکاری بچوں کی بہبود کیلئے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سربراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو بھکاری بچوں کیلئے بہتری کے ا قدامات کرنے کی ہدایت کی تھی ،عدالتی احکامات اور درخواست گزار کے بیورو سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔