راولپنڈی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس کی، جہاں شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود رہی۔بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دے کر ایک اہم کامیابی حاصل کی تھی۔نیوزی لینڈ اس وقت گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ اس میچ کا نتیجہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی پوزیشن پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔