آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 10ویں اور اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کے خلاف بڑا ہدف ترتیب دیں۔دوسری جانب، آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے تاکہ افغان بیٹنگ لائن پر جلد دباؤ ڈالا جا سکے۔
افغانستان کا اسکواڈ:
حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد، فضل الحق فاروقی۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن۔