ملبورن کے ایپنگ شاپنگ سینٹر میں 13 فروری کو ایک اسلاموفوبک حملے میں دو مسلم خواتین پر تشدد کیا گیا، جس کے الزام میں 31 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، حملہ آور نے 30 سالہ حاملہ خاتون کا حجاب کھینچا اور انہیں گلا دبا کر زخمی کیا، جبکہ 26 سالہ خاتون پر الگ سے حملہ کیا گیا۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی بنیادوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔پولیس نے گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ متاثرہ خواتین میں سے ایک، علاف العسعوی نے اس حملے کو "خوفناک اور دل دہلا دینے والا" قرار دیا ہے۔