سعودیہ، مالدیپ، UAE سمیت 5 ممالک سے 17 پاکستانی ڈی پورٹ

سعودیہ، مالدیپ، UAE سمیت 5 ممالک سے 17 پاکستانی ڈی پورٹ

ویب ڈیسک: سعودی عرب، مالدیپ، متحدہ عرب امارات (UAE)، کینیا اور قطر سمیت 5 ممالک سے مزید 17 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق:

سعودی عرب سے 7 پاکستانی بے دخل کیے گئے، جن میں 4 بلیک لسٹ، 1 زائد المیعاد قیام، اور 2 بغیر پاسپورٹ شامل ہیں۔
مالدیپ میں ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو ملک بدر کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات (UAE) نے 2 پاکستانیوں کو بغیر پاسپورٹ اور زائد المیعاد قیام پر ڈی پورٹ کیا۔
کینیا میں زائد المیعاد پاسپورٹ رکھنے والے 1 پاکستانی کو نکالا گیا۔
قطر میں 4 پاکستانی مفرور قرار پائے جبکہ 1 کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی پورٹ کیا گیا۔
تمام بے دخل پاکستانی امیگریشن حکام کی تحویل میں ہیں، جہاں ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔