مالدیپ کی حکومت نے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ہدایت پر عید الفطر کے پورے ہفتے کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت اسلامی امور اگر یکم شوال کا اعلان 31 مارچ 2025 کو کرتی ہے تو سرکاری تعطیلات 31 مارچ سے 3 اپریل تک ہوں گی۔اگر عید الفطر 30 مارچ کو آئے گی تو تعطیلات 30، 31 مارچ اور یکم اپریل میں منتقل ہو جائیں گی۔ صدر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ عید کی سرکاری تاریخ سے قطع نظر تعطیلات 3 اپریل تک رہیں گی، تاکہ شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔اس کے علاوہ، حکومت نے رمضان کے آخری 10 دنوں کے لیے بھی دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا مقصد عوام کو مذہبی فرائض پر توجہ دینے کا موقع دینا ہے۔