10 ممالک سے مزید 93 پاکستانی ڈی پورٹ، سعودی عرب، ملائیشیا اور سنگاپور شامل

10 ممالک سے مزید 93 پاکستانی ڈی پورٹ، سعودی عرب، ملائیشیا اور سنگاپور شامل

سعودی عرب، ملائیشیا، سنگاپور، مراکش سمیت 10 مختلف ممالک سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 93 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں 6 بلیک لسٹ افراد بھی شامل ہیں۔

تفصیلات:
سعودی عرب: 4 بلیک لسٹ، 1 ویزہ ختم ہونے پر اور 1 کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 افراد بے دخل
عمان: 3 بلیک لسٹ، 1 امیگریشن سے انکار
ملائیشیا: 1 شخص کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل
متحدہ عرب امارات: 1 بلیک لسٹ، 3 منشیات اور شراب نوشی، 2 زائد المیعاد قیام، جیل سے رہا کیے گئے 37 پاکستانی ڈی پورٹ
سنگاپور: پاسپورٹ گمشدگی پر 1
موزمبیق: 1 فرد بے دخل
عراق: 4 زائد المیعاد قیام، 2 دیگر الزامات میں
قطر: 3 مفرور
جنوبی افریقہ: 1 رضاکارانہ پیش، 1 ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر
مراکش: انسانی اسمگلنگ کے لیے پہنچے 2 نوجوان گرفتار، کراچی منتقل
بے دخل کیے گئے افراد کو مختلف پاکستانی ہوائی اڈوں پر پہنچنے کے بعد امیگریشن حکام اور انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔