ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
یہ اہم مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہر ٹیم کا ہدف ٹرافی جیتنا ہوتا ہے، لیکن ہماری توجہ ایک ایک میچ پر ہے، اور ہم ہر میچ کو اہم سمجھ کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب، بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ان کی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھی دن کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے، اس لیے ہم بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور بھارت کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی کارکردگی اور حکمت عملی پر شائقین کی نظریں جمی ہوں گی، کیونکہ چیمپئنز ٹرافی میں ہر میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔