امریکا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک

امریکا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکا کی ریاست ایریزونا میں ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا، جہاں ایئرپورٹ کے قریب دو چھوٹے طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں طیارے ایک انجن پر مشتمل تھے اور ہر طیارے میں دو افراد سوار تھے۔ تاہم، زخمی ہونے والے افراد کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔