بالی ووڈ کی متنازع اور مشہور شخصیت راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی لڑکوں نے انہیں رُلا دیا۔
راکھی ساونت ان دنوں پاکستان اور بھارت دونوں میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، خاص طور پر پاکستانی اداکار دودی خان اور مفتی قوی سے ان کی ممکنہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔پاکستانی مداحوں کی جانب سے شادی کی پیشکشوں نے راکھی کی مقبولیت مزید بڑھا دی ہے، اور سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا وہ واقعی کسی پاکستانی سے شادی کریں گی یا نہیں۔ایک انٹرویو میں میزبان متھیرا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے جذباتی انداز میں کہا کہ پاکستانی لڑکوں نے انہیں مایوس کر دیا ہے۔
راکھی ساونت نے کہا:
"پہلے دودی خان نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا، پھر پیچھے ہٹ گئے اور اپنے بھائیوں سے شادی کی تجویز دینے لگے۔ اب وہ پھر پھولوں اور انگوٹھی کے ساتھ میرے قریب آنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔"بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ مفتی قوی کی طرف سے بھی شادی کی پیشکش ہو چکی ہے، لیکن کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں رہا، جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں۔