انسانی حقوق،جمہوریت،پائیدار ترقی،امن مشترکہ اہداف ہیں:چیئرمین سینیٹ

بین العقائد ڈائیلاگ،تعلیم کے شعبے میں معاونت،ثقافتی سطح پر وفود کے تبادلوں سے علاقائی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتاہے ، یوسف رضا گیلانی کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب
ایران،عمان، آذربائیجان،ازبکستان،بحرین کے پارلیمانی سربراہان سے ملاقاتیں،باہمی تعاون،پارلیمانی رابطوں،وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیاگیا
باکو(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے کہا ہے کہ انسانی حقوق،جمہوریت،پائیدار ترقی،امن مشترکہ اہداف ہیں‘تیزی سے بدلتی عالمی صورتحال میں ایشیائی خطہ ایک مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔بین العقائد ڈائیلاگ،تعلیم کے شعبے میں معاونت،ثقافتی سطح پر وفود کے تبادلوں سے علاقائی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی یہاں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 15 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایران،عمان، آذربائیجان،ازبکستان،بحرین کے پارلیمانی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی تعاون،پارلیمانی رابطوں،وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علاقائی امن،ترقی کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا،عوامی رابطے بڑھانا اہم ہے، مشترکہ مسائل کا حل مل کر ہی نکالا جا سکتا ہے۔اپنے خطاب میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ تیزی سے بدلتی عالمی صورتحال میں ایشیائی خطہ ایک مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے، پارلیمانی سفارت کاری ایسی صورتحال میں ایک اہم مقام رکھتی ہے،پارلیمانی سفارت کاری اقوام اور سیاسی نظاموں کے آپس میں رابطے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ خطے کو معاشی،ماحولیاتی تبدیلی،دہشت گردی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔بین العقائد ڈائیلاگ،تعلیم کے شعبے میں معاونت،ثقافتی سطح پر وفود کے تبادلوں سے علاقائی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اقتصادی رابطہ کاری،امن پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین اور نوجوان نسل کی شراکت کو یقینی بنانا ہوگا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عمان کی اے پی اے کے ممبر کی حیثیت سے درخواست کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔جبکہ بیلاروس کی بطور آبزرور کے حمایت کا اعلان کیا۔ کانفرنس کے دوران چیئرمین یوسف رضا گیلانی سے اے پی اے میں شریک پارلیمانی اداروں کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں۔ایران،عمان، آذربائیجان،ازبکستان،بحرین کے پارلیمانی اداروں کے سربراہان سے باہمی تعاون،پارلیمانی رابطوں،وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔علاقائی فورمز پر تعاون بڑھانے پر رہنماؤں کا اتفاق ہوا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علاقائی امن،ترقی کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا،عوامی رابطے بڑھانا اہم ہے۔ مشترکہ مسائل کا حل مل کر ہی نکالا جا سکتا ہے۔