ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات جیتنے پر میری طرف سے اور پی ٹی آئی کی طرف سے مبارک ہو! امریکی عوام کی مرضی تمام مشکلات کیخلاف ہے
ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لئے بہتر ثابت ہوں گے: سابق وزیراعظم کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام
ٓاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کوامریکی صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے اپنے پیغام میں لکھا امریکی صدارتی انتخابات جیتنے پر میری طرف سے اور پی ٹی آئی کی طرف سے مبارک ہو!بانی پی ٹی آئی نے لکھا امریکی عوام کی مرضی تمام مشکلات کے خلاف ہے’ ٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لیے بہتر ہوں گے،امید ہے ٹرمپ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے زور دیں گے۔