نئی دہلی (آئی ا ین پی )بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے برطانوی اسلحہ ڈیلر کو ضمانت دے دی ہے، جو کروڑوں ڈالر کے ہیلی کاپٹرز کے سودے میں حکام کو رشوت دینے کے الزام میں 6 سال سے زائد عرصے سے قید ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسچن مشیل دسمبر 2018سے دبئی سے بھارت کے حوالے کیے جانے کے بعد سے جیل میں ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ جانچ ابھی جاری ہے، لیکن مشیل کو نچلی عدالت کی طرف سے طے کردہ شرائط پر رہا کیا جانا چاہیے۔