گردشی قرضہ پاکستان کے لئے وبال جان ہے، قرضے کے خاتمے کے لئے دن رات کوششیں کیں
قرضے کے خاتمے سے صارفین کوبجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا:وزیرتوانائی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرتوانائی اویس لغاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام و نشان نہیں رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ پاکستان کے لیے وبال جان ہے، گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کیں۔اْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں گردشی قرضے میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ہماری حکومت گردشی قرضے میں ایک ہزار ارب کی کمی لائی، ہماری حکومت میں بجلی کے نقصانات میں واضح کمی آئی۔ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے اربوں روپے کی بچت کی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائے،1225ارب روپے کے گردشی قرضے کا بینکوں کے ذریعے حل نکالا ہے۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، گردشی قرضے کے خاتمے سے صارفین کوبجلی قیمتوں میں ریلیف ملے گا