واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی عدالت نے اسرائیل کی ممکنہ حمایت کرنے والے کاروباری مراکز پر حملے کے جرم میں اردن کے شہری کو چھ سال کی سزائے قید سنا دی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ 44سالہ ہاشم یونس نے توانائی کی تنصیب کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ہاشم یونس نے گذشتہ سال جون میں ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں کاروباروں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار لاکھ 50ہزار ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔