پوپ فرانسس میں ڈبل نمونیا کی تشخیص، تمام عوامی تقریبات منسوخ

ویٹی کن سٹی (آئی این پی ) ویٹی کن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس میں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد 88سالہ پوپ کا علاج مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ کا لیبارٹری ٹیسٹ، سینے کا ایکسرے اور کلینیکل حالات ایک پیچیدہ تصویر پیش کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے باوجود پوپ فرانسس کی حالت بہتر ہے۔ڈبل نمونیا ایک انفیکشن ہے،پوپ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے سانس کے انفیکشن میں مبتلا تھے، اور انہیں 14فروری کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔