پوپ فرانسس کی شدید بیماری کے بعد پہلی مرتبہ عوامی تقریب میں شرکت

   ویٹی کن سٹی(آئی این پی )  پوپ فرانسس  نے عوامی مقام پر اچانک شرکت کی جبکہ  وہ محض دو ہفتے قبل شدید نمونیہ کے باعث اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال سے واپسی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن وہ ویل چیئر پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام کے درمیان پہنچے اور ایک خصوصی مسیحی عبادت (ماس)  کے بعد موجود لوگوں کو دعائیں دیں۔پوپ کی سانس لینے میں مدد کے لیے ناک میں آکسیجن ٹیوبز لگی ہوئی تھیں،