راولپنڈی ،درجہ حرارت گرنے سے ڈینگی کے کیسز میں کمی ریکارڈ

راولپنڈی(آئی این پی ) درجہ حرارت گرنے کے باعث راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور  گزشتہ گھنٹوں میں ڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 505 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ضلع بھر میں اب تک  ڈینگی پازٹیو مریضوں کی تعداد 1538 رہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہے جبکہ ضلع بھر میں 13 سو 61 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس جاری ہے