پختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف

 گریڈ 3سے 20تک کے ملازمین کی ڈگریوں و اسناد کی جانچ پڑتال شروع  
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں و اسناد کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔اسمبلی سیکرٹریٹ میں گریڈ 3 سے 20 تک 794 ملازمین کی ڈگریوں کو چیک کیا جائے گا۔ڈگری چیک کروانے والوں میں 22 ملازمین گریڈ 19اور7گریڈ 20کے افسران شامل ہیں، ڈگریوں کی چیکنگ میں 47ملازمین گریڈ 18اور 99گریڈ 17کے افسران بھی شامل ہیں،  اسمبلی ملازمین کی تعلیمی اسناد متعلقہ حکام کے سپرد کی گئی ہیں۔سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کی نشاندہی اور شفاف بھرتیوں کو یقینی بنایا جائیگا، خیبرپختونخوا اسمبلی کو دیگر اداروں کیلئے مثال بنائیں گے، اسمبلی سیکرٹریٹ میں جعلی ڈگریوں کی کوئی گنجائش نہیں۔