خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف

 اسناد جعلی ہونے پر سات ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی
  سپیکر بابر سلیم سواتی نے تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی ہدایت کی تھی
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے  حوالے سے میڈیا رپورٹ  کے مطابق اسپیکر بابر سلیم سواتی نے تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی ہدایت کی تھی جس میں مختلف ادوار میں بھرتیوں کے دوران جعلی اسناد جمع کرانے کا انکشاف ہوا  ہے۔تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر سات ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے ملازمین کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔