سعودیہ سے تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں:عطاء تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات  ونشریات  عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے  سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران  انہوں  نے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کو سعودی میڈیا گروپ کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ پروڈکشن، گانے، فلم اور ڈاکومنٹریز کی تیاری کے لئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات میں صحافیوں کے تبادلے اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی  اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات  کے دوران دونوں وزرا نے  پاکستان اور[  سعودی عرب کے درمیان  میڈیا کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا