فاروق ستار فرسودہ اسکرپٹ کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے: سعدیہ جاوید

فاروق ستار فرسودہ اسکرپٹ کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے: سعدیہ جاوید

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار فرسودہ اسکرپٹ کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

 انہوں نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کو بھتہ خوروں سے نجات دلا کر امن واپس لوٹایا۔سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ جو جماعت برسوں کراچی میں بھتہ خوری اور خوف کی علامت رہی، آج وہ کس منہ سے بات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہری شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اور جلد عملی نتائج سامنے آئیں گے۔

اس سے قبل، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھتہ خوری کی لعنت نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اور کراچی میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا بھتہ مانگا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو بیرونی ممالک سے کالز اور بھتہ کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، اور کراچی کے تاجروں و بلڈرز کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے۔