منافقین دھرنے دیکر عوام کو پریشان کرتے ہیں، یہ سڑکیں انکے والد کی نہیں، میئر کراچی

منافقین دھرنے دیکر عوام کو پریشان کرتے ہیں، یہ سڑکیں انکے والد کی نہیں، میئر کراچی

کراچی میں میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منافقین دھرنے دے کر عوام کو پریشان کرتے ہیں، اور سڑکیں کسی کے ذاتی ملکیت کی نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کارروائی کی تو یہ روئیں گے، اور ایک شخص تو لاہور بھاگ گیا ہے، باقی بھی بھاگ جائیں گے۔ضلع وسطی کے خمیسو گوٹھ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش چورنگی، شاہراہ فیصل اور دیگر اہم سڑکیں بلاک کی گئیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میئر نے مزید کہا کہ پورے شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں، اور منافقین صرف جل سکتے ہیں، عملی کام کچھ نہیں کر سکتے۔ کراچی کسی کا ذاتی شہر نہیں ہے، اور پیپلز پارٹی عوامی فلاح کے کاموں پر یقین رکھتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ خمیسو گوٹھ میں ایک لاکھ 90 ہزار اسکوائر فٹ پیور بلاک لگائے گئے ہیں، 20 کروڑ روپے کے فنڈ سے 6 ہزار فٹ سیوریج لائن درست اور ری پلیس کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے مکینوں نے بھی کام کی تعریف کی اور یہ کہ پہلے کبھی اتنے کام نہیں ہوئے۔ میئر نے اس بات پر زور دیا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق وسائل عوام کی بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔