پاکستان کی اداکارہ و ماڈل یشما گل سوشل میڈیا پر اپنے بے باک بیانات اور بولڈ لباس کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
مشہور ڈرامہ سیریلز جیسے "درِ شہوار" اور "پیار کے صدقے" میں اداکاری کرنے والی یشما گل ایک بار پھر اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔ حال ہی میں یشما گل لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ایک شخص کو زور سے گلے لگایا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ سلیبریٹیز نے شرم و حیا کی حدود کو پار کر دیا ہے اور یہ رویہ حد سے زیادہ گر جانے کے مترادف ہے۔