ویب ڈیسک: معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں، کیونکہ حالیہ ویڈیو اور بیان نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
اس بار تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے، جس میں انہوں نے ایک گانے پر بیلی ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں اداکارہ کو نہایت مختصر اور غیر مناسب لباس میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو "فحش" اور "غیر اخلاقی" قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کا رقص اور لباس معاشرتی قدروں کے خلاف ہے اور اس سے اداکارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اداکارہ کی اس حرکت پر مختلف حلقوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس کی مذمت کے تبصرے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات اور ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔