سموگ ختم کرنے کیلئے حکمت عملی پر عملدر آمد جاری رکھا جائے گا:مریم اورنگزیب

لاہور کا اے کیو آئی 215 پر آ گیا، دسمبر میں فضائی معیار میں واضح بہتری آئی ہے:سینئر صوبائی وزیر
 لاہور(خصوصی رپورٹ)اسموگ کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس اس وقت 215 ریکارڈ کیا گیا ہے جو دسمبر میں فضائی معیار میں واضح بہتری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اسموگ کنٹرول پالیسی، ٹریفک مینجمنٹ اور صنعتی اخراج پر سختی سے عملدر آمد کے باعث فضائی آلودگی میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے‘انہوں نے کہا سموگ کے مستقل خاتمے کیلئے قلیل، وسط اور طویل المدتی حکمت عملی پر مکمل عملدر آمد جاری رکھا جائے گا۔