دھواں چھوڑتی ایل ٹی وی گاڑیوں کو 2 ہزار، دوبارہ خلاف ورزی ہر 4 ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے میں سموگ کے تدارک کیلئے عدالتی احکامات کی روشنی میں نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں، اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں متعلقہ حکام کو سموگ کی وجوہات اور اس کے مہلک اثرات سے متعلق عوام میں آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جس کیلئے میڈیا کے تمام ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کو گاڑیوں کی فوری سروس یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے، دھواں چھوڑتی ایل ٹی وی گاڑیوں کو پہلی بار 2 ہزار روپے اور دوبارہ خلاف ورزی ہر 4 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے، دھواں چھوڑنے والی بسوں اور ٹرکوں سمیت ہر طرح کی ایچ ٹی وی گاڑیوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے، ان گاڑیوں کی مکمل مرمت ہونے تک تمام ایچ ٹی وی گاڑیاں بس یا ٹرک اسٹینڈز پر تحویل میں رکھی جا