کم از کم اجرت ، لیبر قوانین پر عملدر آمد کیلئے اتھارٹی بنانے پرغور

لاہور (کرائم رپورٹر) کم از کم اجرت اور لیبر قوانین پر م ئوثر عملدر آمد کے لیے بااختیار اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر محنت ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کم از کم اجرت اور اوقاتِ کار کے نفاذ کے لیے مجوزہ اتھارٹی کے قیام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ اتھارٹی محکمہ لیبر کے تحت کام کرے گی، جس کا علیحدہ بورڈ ہوگا اور اسے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔