پشاور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ وفاق سے فنڈز کی عدم فراہمی ہے،وفاق اور پنجاب حکومت کو سیاسی انتقام کی پالیسی ترک کر کے معیشت پر توجہ دینی چاہیے، وفاقی اور پنجاب عمران خان، ان کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ مسلسل غیر انسانی اور غیر جمہوری سلوک روا رکھے ہوئے ہیں، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وعدہ شدہ فنڈز مالی سال 2025-26 میں تاحال جاری نہیں کیے گئے، جس کے باعث صوبے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے بالخصوص قبائلی اضلاع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں